اسلام آباد سے پانی کے مسئلہ کے مستقل خاتمہ کے لیے غازی بروتھا سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی کے منصوبے کی منصوبہ بندی آخری مراحل میں ہے، منصوبے سے اسلام آباد سے پانی کی کمی کی شکایات کا مکمل طور پر خاتمہ ہو سکے گا، رواں سال بارشیں کم ہونے کے باعث اسلام آباد کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہے تاہم موثر منصوبہ بندی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے شہر میں پانی کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا(ایم سی آئی) کے گیارویں اجلاس سے خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے پانی کے مسئلہ کے مستقل خاتمہ کے لیے غازی بروتھا سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی کے منصوبے کی منصوبہ بندی آخری مراحل میں ہے جس کے بعد اسلام آباد سے پانی کی کمی کی شکایات کا مکمل طور پر خاتمہ ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال بارشیں کم ہونے کے باعث اسلام آباد کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح اگرچہ کم ہے تاہم موئثر منصوبہ بندی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے شہر میں پانی کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔وہ بدھ کو میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے گیارویں اجلاس سے خطاب رہے تھے۔ اجلاس میں ایم سی آئی کے ڈپٹی میئرز رفعت جاوید، اعظم خان ، چیف آفیسر اسد محبوب کیانی کے علاوہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کی تمام یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمین شریک تھے۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ جس وقت اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کی ذمہ داری منتخب نمائندوں کو سونپی گئی 192 میں سے بیشتر ٹیوب ویل خراب تھے تاہم پانی کی بلا تعلطل فراہمی کو یقنی بنانے کیلئے فوری طور پر فنڈزجاری کر کے 38ٹیوب ویل کو ٹھیک کر دیا گیا جن سے اب پانی کی سپلائی کی جا رہی ہے جبکہ باقی ماندہ ٹیو ب ویلوں کو جلدآپریشنر بنانے کیلئے 4کڑور روپے کے فنڈز محتص کر دیئے گے ہیں جس کے بعد ان ٹیوب ویلوں کو بھی ٹھیک کر دیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال بارشیں کم ہونے کے باعث موجودہ آبی ذخائر میں جہاں پانی کا لیول کم ہوا ہے وہاں زیر زمین پانی کی سطح بھی گری ہے جس کے باعث پانی کی کمی کی شکایات آ رہی ہیں تا ہم ایم سی آئی کے واٹر ٹینکرز ان شکایات کو روزانہ کی بنیادوں پر حل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ غازی بروتھا سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی کا منصوبہ ایک عرصے سے کونسل آف کامن انٹرسٹ میں زیر التواء تھا جس پر سندھ حکومت کے تحفظات تھے تا ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دلچسبی کے بعد ان تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے ۔

اس منصوبے کی منصوبہ بندی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے بعد اس پر عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔عالمی بنک کی معاونت سے غازی بروتھا پروجیکٹ اسلام آباد شہر میں اگلے 50 سالوں کے لئے پانی کی ضرورت کو پورا کر ے گا۔انہوں نے کہا کے واٹر کمیٹی کو با اختیار بنا دیا گیا ہے جو کہ پانی کی سپلائی کو مزید وثر بنانے کیلئے نا صر ف اپنی سفارشات پیش کر ئے بلکہ ٹھوس اقدامات کر کے شہر میں پانی کی سپلا ئی کو مزید بہتر بنائے گی ۔

میئر اسلام آباد نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو سوا ارب روپے کے غیر ترقیاتی بجٹ فراہم کئے جا چکے ہیںجس کے بعد انتطامی مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سیکرٹری کی تعنیاتی کی جا چکی ہے ۔ اجلاس نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے دسویں اجلاس کی کاروائی کی منظوری دی ۔

اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز میں ہونے والی بھرتی میں مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے کی قرار داد بھی منظورکی گئی۔ پارکس کی صورت حال کو بہتر بنانے کے حوالے سے مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد شہر کی تعمیر و ترقی میں شہریوں کی شرکت کو بھی یقینی بنا رہی ہے اس لئے ایک پروگرام Own a Parkشروع کیا ہے جس سے جہاں کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی وہاں ان سہولیات کی بہتر طریقے سے دیکھ بھا ل بھی کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :