ٹرمپ نے اوباما دور کا ماحولیاتی تحفظ کا قانون منسوخ کردیا

بدھ 29 مارچ 2017 20:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیش رو براک اوباما کے دور میں متعارف کرائے گئے ماحولیاتی تحفظ کے قانون کو منسوخ کرتے ہوئے امریکا کو ایک بار پھر سے امیر ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما کی ماحولیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) سے متعلق پالیسی کو منسوخ کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اوباما دور کے ایک درجن سے زائد منصوبے منسوخ ہو گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوباما دور کے منسوخ کئے گئے منصوبوں میں کاربن کے اخراج میں کمی کا کلین پاور پلان بھی شامل ہے۔ اس موقع پر صدرٹرمپ نے کہاکہ ہم امریکا کو دوبارہ امیر بنائیں گے، نوکریاں لائیں گے اورعوام کے خواب پورے کریں گے۔وائٹ ہائوس کے ترجمان شون اسپائسر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس صدارتی اقدام سے امریکا میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :