رجب کا چاند نظر آگیا،جمعرات کو یکم رجب ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

بدھ 29 مارچ 2017 20:40

رجب کا چاند نظر آگیا،جمعرات کو یکم رجب ہوگی ، مفتی منیب الرحمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آج رجب المرجب 1438؁ھ کا چاند نظرآگیا ، یکم رجب جمعرات30مارچ 2017؁ء کو ہوگی ۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی سیعلامہ عبداللہ غازی اور زونل کمیٹی سے مولانا اسددیوبندی ، مفتی منیر احمد طارق ،قاری نذیر احمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی،مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے ڈائرکٹر محکمہٴ موسمیات عبدالرشیداور سپارکوغلام مصطفینے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔کراچی، لاہور،اسلام آباد ،کوہاٹ سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں ،کمیٹی کے اراکین نے خود چاند دیکھا، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رجب 1438؁ھ جمعرات 30مارچ کو ہوگی اور شبِ معراج24اپریل 2017؁ء (پیر اورمنگل کی درمیانی شب) کو ہوگی ۔