میں نکل پڑا ہوں اب پنجاب میں آراوز الیکشن نہیں ہونے دوںگا،مشرف گیا تو یہ شیر بنے ،میں نے ہی شیر بنایا تھا ، آصف زرداری

پارٹی کی طاقت ، جیالوں کے جذبے سے (ن) لیگ کو چت کردوں گا، آئندہ عام انتخابات میں چاروں صوبوں میںکامیابی حاصل کرینگے کارکن طاقت اور میں کارکنوں کی طاقت ہوں، بلاول بھٹو کی جوانی اورمیرا تجربہ جیت کا دروازہ کھول دیگا‘ اجلاس سے خطاب،رہنمائوں سے گفتگو

بدھ 29 مارچ 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نکل پڑا ہوں اب پنجاب میں آراوز الیکشن نہیں ہونے دوں گا،مشرف گیا تو یہ شیر بنے تھے ان کو شیر میںنے ہی بنایا تھا ، پارٹی کی طاقت اور جیالوں کے جذبے سے (ن) لیگ کو چت کردوں گا، آئندہ عام انتخابات میں چاروں صوبوں میںکامیابی حاصل کریں گے ،پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے پورے ملک کے دورے کروں گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آصف علی زرداری سے فردوس عاشق ،منظور وٹو، چنگیز خان جمالی سمیت دیگر نے بھی بلاول ہائوس لاہور میں ملاقاتیں کیں جس میں مجموعی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے چنگیز خان جمالی کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی ۔

آصف علی زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں گائوں گائوں جائوں گا ، جیالوںکے گھروں میں ان کے کیساتھ کھانا کھائوں گا۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ جب میں صدربنا تو کچھ لوگ چاہتے تھے کہ میں وزیراعظم بنوںلیکن میں صدر اس لئے بنا تھا کہ پرویز مشرف کو گھر بھیجنا تھا۔مشرف گیا تو یہ شیر بنے تھے ان کو شیر میںنے ہی بنایا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ کارکن میری طاقت اور میں کارکنوں کی طاقت ہوں، بلاول بھٹو کی جوانی اورمیرا تجربہ جیت کا دروازہ کھول دے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نکل پڑا ہوں اب پنجاب میں آراوز الیکشن نہیں ہونے دوں گا۔پارٹی کی طاقت اور جیالوں کے جذبے سے (ن)لیگ کوچت کردوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو ہر سطح پر فعال اور متحرک کیا جائے ، کامیابی کے لئے ہر کسی کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ۔

بلاول ہائوس میں ملاقات کے لئے آنے والے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے پور ے ملک کے دورے کروں گا ۔عام انتخابات میں چاروں صوبوں سے کامیابی حاصل کریں گے۔ علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری آج ( جمعرات ) لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔