چینی صدرکی بیجنگ میں شجرکاری مہم میںشرکت

نوجوان نسل سے قدرتی نظاروں کی حفاظت اور ان میں اضافہ کرنے کی استدعا

بدھ 29 مارچ 2017 20:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء)چینی صدر شی چن پھنگ نے چین میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا ، بیجنگ میں جاری اس مہم کے دوران انہوں نے چینی عوام بالخصوص چین کی نوجوان نسل کو قدرتی نظاروں کی حفاظت اور ان میں اضافہ کرنے کی درخواست کی ۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں کے مطابق چین کے صدر بیجنگ میں شجرکاری مہم میں شریک ہوئے اور چینی عوام کو بالخصوص چینی نوجوانوں کو اس مہم کی اہمیت ، افادیت ، ان کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار اور درختوں کے ماحولیات پر اثرات سے آگاہ کیااور درخواست کی کہ چین میں شجر کاری میں اضافہ کیا جائے ۔چینی صدر کے ساتھ ایک اور بڑے حکومتی عہدیدار نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔