بھارت کا ایک سال میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں 33افراد کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

گزشتہ 3سالوں کے دوران 250پاکستانی اور 1750بنگلہ دیشی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ،وزیر مملکت کرن رججو

بدھ 29 مارچ 2017 20:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال کے دوران پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 33 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ گزشتہ 3سالوں کے دوران 250پاکستانی اور 1750بنگلہ دیشی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج نے راجیہ سبھاکو بتایا ہے کہ 2016سے مارچ2017تک 33پاکستانی جاسوس گرفتار کیے جاچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والوں میں سے 14راجستھان ،6پنجاب اور 6جموں وکشمیر سے، 4دہلی ، 2کو گجرات اور ایک کو اترپردیش سے گرفتارکیا گیا۔دوسری طرف وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رججو نے راجیہ سبھا کو بتایا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران 250پاکستانی اور 1750بنگلہ دیشی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ غیر قانونی تارکین وطن خفیہ طریقے سے درست سفری دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہوئے تھے ۔غیر قانونی طور پر ملک میں رہائش پذیر بنگلہ دیشی شہریوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی درست اعداد وشمار نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :