Live Updates

صوبے کے 20 ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا بڑا پروگرام بنایا گیا ہے ،شہباز شریف

پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے 15ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کیا جائے گا،بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے حوالے سے سہولتوں کی فراہمی کیلئے یہ ملک کی تاریخ کا پہلا ، منفرد اور شاندار پروگرام ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خادم پنجاب اجالا پروگرام کے حوالے سے اجلاس میں خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کو یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خادم پنجاب اجالا پروگرام کے تحت سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے 20 ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا بڑا پروگرام بنایا گیا ہے اورپاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے -انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے 15ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کیا جائے گا-بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے یہ شاندار پروگرام ہے اور اس پروگرام کو محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے - انہوں نے کہا کہ قوم کے نو نہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کریں گے -وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے سکولوں کے سروے کا کام مکمل ہو چکا ہے - صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد ، صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :