Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا

صاف پانی زندگی کا لازمی جز وہے اورصاف پانی کا تعلق انسانی صحت سے ہے،ماضی میں بعض افسران کی نااہلی اورغیر پیشہ ورانہ انداز سے پروگرام پر عملدر آمد کی وجہ سے اس میں بے پناہ تاخیر ہوئی، پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،فیصلے کر کے تیزی سے آگے بڑھاجائے، شہباز شریف

بدھ 29 مارچ 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کویہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میںپینے کے صاف پانی کے پروگرام کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی زندگی کا لازمی جز وہے اورصاف پانی کا تعلق انسانی صحت سے ہے۔

ماضی میں بعض افسران کی نااہلی اورغیر پیشہ ورانہ انداز سے پروگرام پر عملدر آمد کی وجہ سے اس اہم پروگرام میں بے پناہ تاخیر ہوئی۔انہوںنے کہا کہ صاف پانی پروگرام مفاد عامہ کا عظیم منصوبہ ہے ،اس میں غلطی کی گنجائش ہے نہ تاخیر کی ۔انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کی 37تحصیلوں سے پینے کے صاف پانی کے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام پر رفتار اورمعیار کے ساتھ عملدر آمد کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے عوام کوترجیحی بنیادوںپر پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ متعلقہ امورسٹیرنگ کمیٹی کے فورم پر طے کرکے آگے بڑھا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب صاف پانی کمپنی کا بورڈ بھی فیصلے کرنے میں خود مختار ہے ،اس لئے صاف پانی پروگرام پر عملدر آمد کے حوالے سے فیصلے کر کے تیزی سے آگے بڑھا جائے ۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید ہارون احمد سلطان بخاری،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین صاف پانی کمپنی ساؤتھ چوہدری عارف سعید،سیکرٹر ی ہاؤسنگ، سی ای او صاف پانی کمپنی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات