سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اکرم شاہد پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ،پی پی پی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

بدھ 29 مارچ 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اکرم شاہد پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ، پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلاول ہائوس لاہور میں سابق وفاقی وزیر حاجی نواز کھوکھر نے سابق ایم پی اے اور سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اکرم شاہد کی آصف علی زرداری سے ملاقات کرائی ،جس میں اکرم شاہد نے پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری پر بھر پور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،بلاول ہاوس لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں سابق وفاقی وزیر حاجی نواز کھوکھر، خواجہ محمد ہوتی اور مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :