ممتاز علی خان بھٹو عدالت میں پیش، کارروائی12 اپریل تک ملتوی

بدھ 29 مارچ 2017 20:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء)چیئرمین سندھ نیشنل فرنٹ ممتاز علی خان بھٹو عدالت میں پیش، کارروائی12 اپریل تک ملتوی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی خان بھٹو کے خلاف دائر مقتول اسد کھوڑو قتل کیس کی شنوائی آج 6 ایڈیشنل سیشن جج لاڑکانہ جناب محمد یوسف گل صاحب کی عدالت میں ہوئی، جس میں ممتاز علی خان بھٹو اپنے وکلاء علی نواز خان گھانگھرو، عبدالوہاب بھٹو، محمد ہاشم سومرو، غلام رسول ناریجو، ممتاز علی جیسر سمیت دیگر کے ہمراہ پیش ہوئے، عدالت نے کارروائی 12 اپریل 2017ء تک ملتوی کردی۔

جبکہ ممتاز علی بھٹو کے وکلاء نے عدالت کو شنوائی سے استثنیٰ کی درخواست کی، جس پر مخالف وکیل کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے کارروائی 31 مارچ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سردار ممتاز علی خان بھٹو کو پولیس تھانہ کے ٹی ممتاز میں گناہ نمبر 19/2016 کے تحت ملزم دکھایا گیا ہے۔ اس موقعے پر امیر بخش خان بھٹو، ڈاکٹر روشن علی پیچوہو، ارشاد خان جونیجو، سرائی محمد صالح لاکھو، شیر خان کھوسو، رئیس غلام رسول خان چانڈیو،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل وکیل عبدالستار بھٹو، سکندر کلہوڑو، نظیر بھٹو، ڈاکٹر نورالدین بھٹو، اکبر عاربانی، انجنیئر جاوید بھٹو، رحمت علی بھٹو، محمد یعقوب ہلیو، ہوت خان میرالی، صدام تنیو، عدیل ہلیو، خان محمد بھٹو، وکیل محمد صالح بھٹو، فیض محمد بھٹو، سیٹھ حسین بخش بھٹو، شعیب بھٹو، عامر بھٹو، وکیل نادر حسین بھٹو، عبدالرشید بھٹو، عبدالجبار بھٹو وکیل، اختیار خان بھٹو و دیگر پارٹی سینکڑوں پارٹی رہنما و کارکنان موجود تھے۔