سکھر،نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں کھلے عام نقل کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

بدھ 29 مارچ 2017 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں کھلے عام نقل کے خلاف سول سوسائٹی کا انوکھا احتجاج، مظاہرین نے گدھے پر کتابیں رکھ کر محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی،محکمہ تعلیم کے افسران کاپی کلچر کو فروغ دے کر بچوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیںمظاہرین کا الزام تفصیلات کے مطابق سکھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں کھلے عام نقل کے خلاف سکھر کی مختلف سول سوسائٹی جماعتوں کی جانب سے دادو چوک پر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے سکھر کے تعلیمی بورڈ کے افسران کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے گدھے پر کتابیں بھی لادھ رکھی تھی سول سوسائٹی کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں طلبہ نقل کر رہے ہیں انتظامیہ اور اساتذہ خاموش ہیںوزیر اعلیٰ سندھ اعلان کردہ تعلیمی ایمرجنسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :