سکھر،تعلیمی بورڈ نویں کے بعد دسویں جماعت کے امتحانات میں بھی نقل روکنے میں ناکام

بدھ 29 مارچ 2017 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) تعلیمی بورڈ سکھر کی مثالی کارکردگی نویں جماعت کے بعد دسویں جماعت کے پرچے بھی نقل روکنے میں ناکام ،امتحانی مراکز میں سالڈ پیپرز اور گائیڈز کے ذریعے پرچے حل ہوتے رہے ، عملہ خاموش تماشائی بن گیا، چھاپہ مار ٹیموں کے چھاپہ محض رسمی کاروائی ثابت ہونے لگی ، ہزاروں کاپی کرنے والے مگر پکڑے صرف چند گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام سکھر ، خیرپوراور گھوٹکی اضلاع کے دو سو گیارہ امتحانی مراکز میں آج دسویں جماعت کے طلباء وطالبات سے انگریزی کا پرچہ لیا جا رہا ہے پہلے روز کی طرح امتحان کے دوسرے روز بھی سکھر بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات ریت کا ڈحیر ثابت ہوئے ہیں اور امتحانی مراکز میں دوسرے روز بھی امیدواروں نے کھلے عام گائیڈز اور سالڈ پیپرز کا استعمال کیا اور آسانی سے اپنا پرچہ حل کیا امیدواروں نے کھے عام نقل کی مگر وہاں پر متعین عملہ خاموش تماشائی بنا انہیں دیکھتا رہا جبکہ کئی ایک امتحانی مراکز میں تو خود عملہ کے افراد بھی نقل کرانے میں ملوث رہے سکھر بورڈ کی چھاپہ مار ٹیموں کی کا روائیاں بھی محض رسمی ثابت ہوئی ہیں اور امتحانی مراکز میں نقل تو ہزاروں طلباء و طالبات کرتی رہیں مگر چند ایک کو پکڑا گیا۔