عوام کی نظریں ایک بار پھر اے این پی پر لگی ہوئی ہیں،زاہدہ رحمن

بدھ 29 مارچ 2017 20:23

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی رہنما وشعبہ خواتین نوشہرہ کی ضلعی صدر زاہدہ رحمن نے کہا ہے کہ عوام کی نظریں ایک بار پھر اے این پی پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں عوام کی خوشحالی وفلاحی بہبود کیلئے جو اقدامات اٹھائے تھے وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا صوبے میں اے این پی حکومت کو درپیش سنگین چیلنجوں کے باوجود عوام کی بھرپور خدمت کی ان خیالات کااظہار زاہدہ رحمان اے این پی کی خواتین ورکر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین زخئی اے این پی کے جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن نے بھی خطاب کیا زاہدہ رحمن نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مرکزی صدر اسفندیار ولی، صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی او ر میاں افتخار حسین کی قیادت میں پوری طرح متحد ومنظم ہے 2018کے الیکشن میں اے این پی پورے صوبے میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر مضبوط حکومت بناکر عوام کی ایک بار پھر بھرپور طریقے سے خدمت کریں گے اے این پی عوام کو سبز باغ دکھانے والی جماعت نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے والی عوامی جماعت ہے اصل تبدیلی صوبے میں ہم لائیں گے سونامی نے گزشتہ تین سالوں میں کئی تبدیلی نہیں لاسکے صوبے میں اس بار سونامی نہیں باچا خانی ہوگی اور اے این پی کے صوبائی امیر حیدرخان ہوتی ایک بار پھر صوبے کے وزیراعلیٰ ہوں گے اے این پی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے ہرقسم کی قربانیاں دی ہیں اور دہشتگردی کا نشانہ بنے عوام 2018کے الیکشن میں اے این پی پر مکمل اعتماد کرے گی اور عوام کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :