عوام کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی پولیس اہلکار حفاظتی تدابیر اپنائیں غیر ذمہ دار اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جائیگا

ڈی ائی جی ڈیرہ فداحسین کا ڈسٹرکٹ پولیس آفس ٹانک میں خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 20:23

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ڈی ائی جی ڈیرہ فداحسین نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی پولیس اہلکار حفاظتی تدابیر اپنائیں غیر ذمہ دار اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جائیگا پولیس عوام کیساتھ بدتمیزی اورظلم کا حصہ نہ بنیں بلکہ انکے مسائل حل کریں وہ بدھ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفس ٹانک میں پولیس دربار سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر رسول شاہ ، ایس پی انویسٹی گیشن گل نصیب خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عمردراز بلوچ ،ڈی ایس پی رولر ظہور خان ،صدر پریس کلب ٹانک اوردین محسود ،سینئر صحافی سید شاہ کنڈی سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکارموجو د تھے پولیس کے چاک وچو بند دستے نے ڈی ائی جی کی امد پر سلامی دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار عوام کی خدمت اپنا شعار بنائیںتاکہ محکمہ پولیس کا مورال بلندہو۔

ٹانک پولیس کے جوان بہادر اورانکی قربانیاں لازوال ہیںکیونکہ ٹانک پولیس نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے علاقے میں امن قائم کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہادر فورس کا ریجنل کمانڈر ہونے پر فخر ہے پولیس فورس کو اپنے ساتھ لیکر چلنے کا ایجنڈا جبکہ ہر محاذ پر فرنٹ لائن میں اکر پولیس کو لیڈ کرونگاانہوں نے مزید کہا کہ مجھے ٹانک پولیس کودرپیش مسائل کاپورا احساس ہے جن کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس افس میںپودا لگاکر شجر کاری مہم کا اغاز کیا جبکہ دربارمیں پولیس کی جانب سے پیش کی گئیں مشکلات ہنگامی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ا س سے قبل ڈی پی او ٹانک رسول شاہ نے پولیس دربار سے خطاب کے دوران کہاکہ ضلع ٹانک جنوبی وزیرستان کے سنگم پرواقع ہونے کے باعث انتہائی حساس ہے جبکہ پولیس جوانوں نے جانفشانی سے تمام حالات کامقابلہ کرتے ہوئے علاقہ میں امن کی فضا قائم کی ۔

متعلقہ عنوان :