جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام

بدھ 29 مارچ 2017 20:23

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملاکنڈکے تعاون سے جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول 2017کے سلسلے میں یونین کونسل ورتیر میں بھی سیرئی کرکٹ گراؤنڈمیں ایک پروقارکرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز30مارچ2017کو بروزجمعرات کیاجائیگا۔جس میں یونین کونسل ورتیر کے تمام ویلج کونسلوں کی سطح پر کھیل کے نامورکھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ناظم یونین کونسل ورتیر حاجی اکرم خان اورویلج ناظم فاروق خان باقاعدہ فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ افتتاح کرینگے ۔ضلع ملاکنڈ کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن انہیں صلاحیتیں اُجاگر کرنے کے بہت کم مواقع ملتے ہیں اس لئے ضلعی حکومت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ملاکنڈ کے کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے انہیں کھیل کودکے بہترین مواقع فراہم کریں تاکہ نوجوان نسل بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم اور ملاکنڈ کا نام روشن کریں ۔

متعلقہ عنوان :