اگلے انتخابات سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے کرپشن اور منشیات کا ڈوپ ٹیسٹ لیا جائے،نوجوانوں کی قوت سے ملک کو ڈیلر نما لیڈروں سے نجات دلائیں گے
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان کایوتھ کنونشن سے خطاب
بدھ 29 مارچ 2017 20:23
(جاری ہے)
اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ70سال سے مسلط وہ لیڈر ہیں جو اصل میں ڈیلر ہیں۔
ان ڈیلروں نے قومی دولت کا سودا کیا ہے اور چار سو ارب ڈالر بیرون ملک بینکوں میں منتقل کیے۔ان ڈیلروں نے امریکہ سے اقتدار کے عوض قوم کی عزت اور بیٹی عافیہ صدیقی کو بیچا۔یہ لبرلزام ،سیکولزازم اور ورشن خیالی کے نام پر قومی خزانے پر سانپ بنے بیٹھے ہیں۔اس ملک کے 18کروڑ آبادی میں 13کروڑ نوجوان ہیں اس لیے اقتدار نوجوانوں کا جمہوری حق ہے لیکن مختلف پارٹیوں میں بیٹھے یہ لیڈر اپنے بچوں کے زبدہ باد کے نعرے لگوانے کے لیے نوجوانوں کو استعمال کر رہے ہیں۔یہ ابھی سے بلاول اور مریم نواز کی وزارت عظمیٰ کے نعرے دے رہے ہیں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ 2018کے انتخابات میں جماعت اسلامی50فی صد ٹکٹ نوجوانوں کو دے گی۔انھوں نے کہا کہ رنگ برنگے جھنڈوں والی یہ جماعتیں اصل میں انجمن غلامان کے ارکان ہیں اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے قوم کو غلام بنائے رکھا ہے۔ان کو قوم کی صحت و تعلیم اور نوجوانوں کے روزگار اور کھیل کود سے کوئی تعلق نہیں۔ منشیات اور سمگلنگ کے اڈوں کی سرپرستی یہی لوگ کر رہے رہیں جبکہ جماعت اسلامی نوجوانوں کی طاقت کو ترقی،خوشحالی ،امن اور ورزگار کے لیے استعمال کر رہی ہے۔خیبر پختونخوا میں میں ہم نے آٹھ لاکھ نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کا ممبر بنایا ہے۔یونین کونسل کی سطح پر دس ہزار عہدیداروں کا انتخاب کرکے معاشرہ کوبہت بڑی طاقت دی ہے۔16 اپریل کو پشاور میں ایک لاکھ نوجوانوں کا کنونش ہوگا جس میں ان نوجوانوں سے خوشحال پاکستان کا حلف لیں گے۔ان کی طاقت سے ایسا پاکستان وجود میں لائیں گے جہاں پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔بدامنی اور دھماکے ختم ہو جائیں گے۔ہر بچے کے لیے تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولیات کی مفت فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔ہر شہری کو رہائش کی سہولت حاصل ہوگی۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی جماعت کے پاس نوجوانوں کے لیے کوئی پروگرام نہیں ۔اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو نوجوانوں کے کاندھوں پر سوار رکھتے ہیں اور اپنے زندہ باد کے نعرے لگواتے ہیں۔دوسری طرف ہم نوجوانوں کو آگے لا رہے ہیں ان کو اپنی قیادت کے انتخاب کا موقع پر فراہم کیا۔ان کو اسمبلیوں میں بھیجیں گے ان کے ہاتھ میں اقتدار دیں گے۔انھوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے نوجوانوں نے اسلام کے لیے جینے اور مرنے کا حلف اٹھایاہے۔ وہ اسی حلف کی پاسداری کرتے ہوئے کھیل کے ایک ایک میدان میں جائیں گے ہر گلی اور کوچے میں پہنچیں گے اور نوجوانوں کو جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے اور ان کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کے لشکر میں شامل کرائیں گے۔ہم نے جوانوں کو نعرہ دیا ہے کہ ساتھ ہوگا نوجواں آگے بڑھے گا پاکستان۔انھوں نے کہا کہ جاپان،ملائشیا اور سنگاپور نے ترقی کی ہے لیکن ہمارے ڈیلر حکمرانوں کو اگر یہ ممالک دو سال کے لیے بھی مل گئے تو ان کا ستیا ناس ہوجائے گا۔جلسہ میں تحصیل امیر راہی شاہ نے سانام ڈیم کی تعمیر اور اسے متاثرہ لوگوں کے متبادل انتظام کے ساتھ چکدرہ سے بائی پاس روڈ کی تعمیر کے مطالبہ کی قرارداد پیش کی جس کی متفقہ منظوری دی ۔کنونشن میں اوسکئی کی سماجی شخصیت ارشاد خان نے الخدمت فائونڈیشن کو ایک ایمبولنس گاڑی کا عطیہ دیا ۔مشتاق احمدخان نے گاڑی کی چابی وصول کرکے الخدمت فائونڈیشن تحصیل ادینزئی کے صدر عطاء اللہ خان کے حوالے کی۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.