ایس پی اپنے اپنے علاقوں میںپولیس پٹرولنگ کے عمل کو چیک کریں،آئی جی کی ہدایت

بدھ 29 مارچ 2017 20:23

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء)آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع تمام ایس پی صاحبان ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکے طور پر اپنے اپنے علاقوں میںپولیس پٹرولنگ کے عمل کو چیک کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ افسران سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی سنگین وقوعہ کی صورت میں وہ تمام پولیس ورک کو خود چیک کر یں اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے تما م قانونی پہلوئوں پر متعلقہ ڈی ایس پی ،ایس ایچ او ر موبائل افسر کو بریف کریں ۔

اس دوران تھانوں کی حوالات مال خانہ اسلحہ اور دیگر پولیس معمولات کو باریک بینی سے چیک کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹریکنگ والی پولیس موبائل کی سر گرمیوں پر نظر رکھی جائیگی تاکہ تمام پولیس پٹرولنگ اپنے علاقہ میں سرانجام دی جائے جس کی بابت رپورٹ ایس ایس پی آپریشنزکو بعد از پٹرولنگ بھجوائی جائیگی۔