بہاولپور:2018 کے انتخابات میںمضبوط ، ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر عوامی عدالت میں پیش ہو نگے،سمیع اللہ چوہدری

مسلم لیگ ن کو جب اقتدار ملاہم نے ڈیلیور کر کے دکھایا،مسلم لیگ ن کے رہنماء کا بیان

بدھ 29 مارچ 2017 20:22

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ ملک تعمیرو ترقی کی راہ پر گامزن ہی2018 کے انتخابات میںمضبوط مستحکم اور ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر عوامی عدالت میں پیش ہو نگے، مسلم لیگ ن کو جب اقتدار ملاہم نے ڈیلیور کر کے دکھایا یہی وجہ ہے کہ تمام پراپیگنڈوں کے باوجود) ن( لیگ کو کمزور کرنے کی تمام شازشیں نا کام ہو گئی ہیں ۔

عوام کی آج بھی تمام تر امیدیں ن لیگ سے وابستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام گواہ ہیں کہ میاں نواز شریف کا 1990کا دور ہویا 1997کا دور حکومت ہویا پھر موجودہ دور ہو ہم نے ملک اور قوم کیلئے ایسی پالیسیاں ترتیب دی ہیں جنکے دور رس نتائج بر آمد ہوئے ہیں موجودہ دور میں سی پیک اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔سمیع اللہ چوہدری نے مزید کہا کہ علاقائی تعمیر ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور اپنے تمام وعدوں کی تکمیل کے ساتھ 2018میں دوبارہ عوام کے پاس جائیں گے انہوں نے کہا کہ نہ پہلے عوا م سے جھوٹے وعدے کئے نہ آئندہ کریں گے ۔ملک بھر میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ ن لیگ کے دور حکومت میں ہی ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :