ٹوبہ ٹیک سنگھ:مجلس رفاہ عامہ کا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ

بدھ 29 مارچ 2017 20:22

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) شہر اور گردو نواح میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے سلسلہ میں مجلس رفاہ عامہ رجسٹرڈ کے ایک وفد نے ایکسین فیسکو اصغر حسین قزلباش سے ملاقات کی ،مجلس رفاہ عامہ رجسٹرڈ کے وفد کی قیادت جنرل سیکرٹری شبیر احمد ڈوگر نے کی ، جبکہ وفد میں سیکرٹری فنانس چوہدری محمد انور ،رانا مخدوم صابر ،مرزا خرم شہزاد ،محمد یاسین چوہدری ودیگر شامل تھے ،مجلس رفاہ عامہ کے وفد نے ایکسین فیسکو اصغر حسین قزلباش کو بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات اور پریشانی سے آگاہ کرتے ہوئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کیا ،اور بتایا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے ،اور گھریلو زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ،جس پر ایکسین فیسکو نے بتایا کہ شہری علاقوں میں دن اور رات کے مختلف اوقات کے دوران چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چھ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے ،اس کے علاوہ فیسکو ڈسٹری بیوشن سنٹرز فیصل آباد اور اسلام آباد سے بھی لوڈ مینجمنٹ کے سلسلہ میں بجلی بند کی جاتی ہے جو کہ ان کے اختیار میں نہیں ،ایکسین فیسکو اصغر حسین قزلباش نے مجلس رفاہ عامہ کے وفد کو یقین دلایا کہ شیڈول کے مطابق بجلی کی بندش کو یقینی بنایا جائے گا

متعلقہ عنوان :