Live Updates

عمران خان کے اعصاب پر آصف علی زرداری کا خوف سوار ہو گیا ہے،سینیٹر سعید غنی

بدھ 29 مارچ 2017 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی پر تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے اعصاب پر آصف علی زرداری کا خوف سوار ہو گیا ہے کیونکہ وہ انگلی اب ٹوٹ چکی ہے جس کے اشارے پر عمران خان اٹھتے بیٹھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے زمانے کے راز بھی فاش ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جواء اور بال ٹمپرنگ موصوف کا مشغلہ رہا اور سیاست میں انہوں نے یا تو سیاسی لوٹوں کو ساتھ ملایا یا پھر کالا دھن رکھنے والوں کی دولت پر سیاست کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے پونے دو سال تک قانونی جنگ لڑ کر پیپلزپارٹی کے مخالفین کو اخلاقی شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن مراحل سے ڈاکٹر عاصم حسین گزرے ہیں اور پونے دوسال اذیت میں گزارے ہیں، عمران خان ایک گھنٹہ بھی نہیں گزار سکتے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈ میں ہونے والی خردبرد کا تو آج تک حساب دے نہیں پائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سکڑ رہی ہے۔ یہی صدمہ عمران خان کو پریشن کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات