سندھ اسمبلی ممبران میک اپ اورہنسی مذا ق میں وقت ضائع کرکے اپنی نمائندگی کا حق کھوچکے ہیں، عبدالحفیظ بجارانی

بدھ 29 مارچ 2017 20:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) سندھ اسمبلی کے ممبران اسمبلی میں عوامی مسائل پر بات کرنے کے بجائے میک اپ اورہنسی مذا ق میں وقت ضائع کرکے اپنی نمائندگی کا حق کھوچکے ہیں ان نااہل ممبران کے خلاف سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے جماعت اسلامی سندھ کے رہنما عبدالحفیظ بجارانی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اس وقت سندھ حکومت کا ہر شعبہ بربادی سے دوچارہے تعلیمی ادارے علم سے خالی ہیں جس کی وجہ سے غریب آدمی بھی اپنے بچوںکو نجی اسکولوں میں پڑھانے پر مجبورہیں اس سے بھی براحال سندھ میں اسپتالوں کا ہے غریب آدمی ایڑھیاں رگڑ رگڑ پر مرجاتاہے مگر ان کا علاج نہیں ہوتا سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق سندھ 80فیصد شہری گٹروں کاپانی پینے پر مجبورہیں اسمبلی ممبران سندھ کے ان سلگتے مسائل پر بات کرنے کے بجائے ساراوقت ہنسی مذاق میں ضائع کررہے ہیں سپریم کورٹ ان کے خلاف ازخود نوٹس لے ۔

#

متعلقہ عنوان :