خواتین کی مخصوص نشستوں سمیت بلدیاتی انتخابات میں جے یوآئی نے 6نشستوں پر فارم جمع کرادیے

بدھ 29 مارچ 2017 20:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) خواتین کی مخصوص نشستوں سمیت بلدیاتی انتخابات میں جے یوآئی نے 6نشستوں پر فارم جمع کرادیے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں بلدیات کے ضمنی انتخابات میں جے یوآئی کی جانب سے ضلع کونسل کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر دوخواتین سمیت 6امیدواروں نے نامزدگی فارم رٹرننگ آفیسر محمد اسماعیل کھوسوکے پاس جمع کرادیے گئے ہیں جے یوآئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہاہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا مجلس عاملہ کے اجلاس میں اس کا فیصلہ کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :