پنوں عاقل کے رہائشی کا بااثر افرادکی جانب سے زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج

بدھ 29 مارچ 2017 20:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) پنو عاقل کے نواحی گائوں گاڑھو کو کے مکین قیصر ولد محمد ابراہیم میر بحر نے پریس کلب کے سامنے بااثر افرادکی جانب سے زمین پر قبضے اورزمین کے جعلی کاغذات بنوانے میں ملوث اور محکمہ روینیو گھوٹکی کے افسران کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ روینیو گھوٹکی کے کرپشن میں ملوث افسران و عملے نے بااثر افراد کے کہنے پر میری زرعی زمین کے غیر قانونی طریقے سے جعلی کاغذات بنوا ئے ہیں اور زمین پر قبضہ کر لیا ہے شکایات پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں انصاف حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :