سیپکو نے دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرکے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، ڈاکٹر سعید اعوان

بدھ 29 مارچ 2017 20:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے موسم گرما کے آغازکے ساتھ ہی سکھر اور گرد نواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی سیپکو نے دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرکے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لوڈشیڈنگ کے باعث تاجر برادری اور گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہونے سے تاجر برادری کو مالی نقصان کو سامنا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات دینے والے طلباء و طالبات کو پرچہ حل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے امتحانی سینٹروں میں دو سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر وں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر سعید اعوان نے مزید کہا کہ سیپکو افسران نے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے صارفین کو اور ریڈنگ بلز ارسال کرنا شروع کردئیے ہیں انہوں نے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکو کی جانب سے گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اور ریڈنگ بلوں کے اجراء کا فوری نوٹس لیکر کرپٹ افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے اگر سپیکو انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو تنظیم پاکستانی کے پلیٹ فارم سے سیپکو ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :