الپوری،ینگ لائرزفورم کے انتخابات مکمل ،

واقف شاہ ایڈوکیٹ صدر جبکہ فتحیاب علی خان جنرل سیکرٹری منتخب ،

بدھ 29 مارچ 2017 20:21

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء)شانگلہ میں ینگ لائرزفورم کے انتخابات مکمل ،واقف شاہ ایڈوکیٹ صدر جبکہ فتحیاب علی خان جنرل سیکرٹری منتخب ، نگ لائرزفورم کے دیگر عہدیدار اور کابینہ کا اعلان ائندہ اجلاس میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع شانگلہ کے ینگ لائرزفورم کا ایک انتخابی اجلاس ڈسٹرکٹ بار روم الپوری میں منعقد ہوا ،اجلاس میں ینگ وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور متفقہ طور پر نئے سال 2017کیلئے انتخاب عمل میں لائے گئے ،جس میں واقف شاہ ایڈوکیٹ ینگ لائرزفورم کے صدر جبکہ فتحیاب علی خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شا نگلہ ینگ لائرزفورم کے نومنتخب صدر واقف شاہ نے کہاکہ وکلاء قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے اور ظلم کے خلاف ہر محاز پر مثبت کردار ادا کرے،نوجوان وکلاء سینئر سے مشاورت کرکے عوام کو سستی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ نوجوان وکلاء نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ینگ لائرزفورم کے صدر واقف شاہ ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری فتحیاب علی خان نے منتخب ہونے پر ینگ وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔