الپوری ، ڈومسائل بنوانے میں عوام کو شدید مشکلات،

دس روپے کا فارم 60روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف،

بدھ 29 مارچ 2017 20:21

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء)شانگلہ میں سرکاری ڈومسائل بنوانے میں عوام کو شدید مشکلات، دس روپے کا ڈومسائل فارم 60روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف،عوامی حلقوں کا شدید برہمی کا اظہار،احوال اصلاح کا مطالبہ، جبکہ یہ فارم دیگر اضلاع سوات میں یہ ڈومسائل فارم 10روپے سرکاری فیس پر دیا جاتا ہے، شانگلہ سرکاری دفاتر میں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نوٹس لیں عوامی حلقے ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالکبیر خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈومسائل سمیت تمام فارمز کی سرکاری فیس وصول کی جائے گی،ڈومسائل فارم میں زیادہ فیس کی رقم وصول کرنے کے خلاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف کارووائی ہوگی۔

(جاری ہے)

شانگلہ ایک پسماندہ اور غریب ضلع ہے یہاں کے غریب لوگوں کوہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ڈومسائل فارم جو ضلع سوات سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں دس روپے پر ملتا ہے شانگلہ میں یہی فارم 60روپے میں فروخت کررہا ہے جو یہاں کے غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم وناانصافی ہے ۔

ضلع سوات میں ڈپٹی کمشنر نے ڈومسائل فارم پر باقاعدہ قیمت دس روپے لکھا گیا ہے تاکہ کوئی زیادہ پیسے نہ لیں۔شانگلہ میں بھی ڈومسائل فارم پر قیمت درج کیا جائے اورسرکاری دفاترسے غیرسرکاری تنظیموں ریڈ کراسکا ٹکٹ لگا کر اس کا علیحدہ دس روپے لیتا ہے،جبکہ اسی دفاتر میں غیرسرکاری تنظیموں کا ٹکٹ کو فوراً ختم کیا جائے۔ عوامی سماجی حلقوں نے حکومت خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ،چیف سیکرٹری،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔