چنیوٹ، غیرت کے نام پر بھائی نے ٹوکے کا وار کر کے بہن کو قتل کر دیا

بدھ 29 مارچ 2017 20:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) غیرت کے نام پر بھائی نے ٹوکے کا وار کر کے بہن کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر101میں ملزم ثاقب نے ٹوکے کے پے درپے وار کر کے اپنی سگی بہن تیس سالہ نورین بی بی کو قتل کر دیا بھائی کو اپنی بہن نورین کے کردار پر شک تھا جس کی بنا پر ملزم نے طیش میں آکر اپنی بہن کو مار ڈالا لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی تھانہ صدر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :