وزیردفاع خواجہ آصف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات

ملاقات میں قومی سلامتی اورامن وامان سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال،وزیردفاع کادہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین،مسلح افواج کی صلاحیت بڑھانے کیلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائےجائیںگے۔ملاقات میں عزم کااعادہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 مارچ 2017 20:11

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ2017ء) : وزیردفاع خواجہ آصف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی اور امن وامان سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اوراستعداد کارسے متعلق امور پربھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ اس موقعہ پر اس بات کا عزم کیاگیا کہ مسلح افواج کی صلاحیت بڑھانے کیلیے تمام ضروری اقدامات  اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :