نیشنل بک فاونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام ایک روزہ کتب میلے کا اہتمام

بدھ 29 مارچ 2017 21:39

نیشنل بک فاونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام ایک روزہ کتب میلے کا اہتمام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) نیشنل بک فاونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام ایک روزہ کتب میلہ پولیس پبلک سکول پشاور میں ۰۳ مارچ کو لگے گا۔ اس سلسلے میں مرا د علی مہند ڈایکٹر این بی ایف پشاور نے پولیس پبلک سکول کے پرنسیپل کرنل پرویز صاحب اور ایس ایس پی (پولیس) افتخارالدین ایڈمن افیسر کے ساتھ ملاقات کی۔ پر نسیپل صاحب نے کہا کہ این بی ایف ایک روزہ کتب میلے کا انعقاد کر ے گی اور ۰۳ مارچ کو بچوں کا ریذلٹ ڈے ہے جس میں طلبا کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سکول میں تقریبا ۰۰۵ بچے تعلیم حا صل کر رہے ہیں اس کتب میلے سے ۰۰۵ بچے مستفیدہونگے۔ ڈایکٹر این بی ایف نے کہا کہ وہ بچوں کے لیے دلچپ کہانیاں اور اردو ادب اور ڈکشنریاں لے کے ایں گے اور ۰۴ فیصد تک رعا یت دیں گے۔ افتخار الدین خان ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ کتاب انسان کا بہترین دوست ہے اور یہ ہمار ا فرض بنتا ہے کہ ہم ہر بچے کو کتاب سے روشناس کرایں اور انکو کتاب سے محبت اور انٹرنیٹ کے منفی اثرات سے بچایں۔ میٹنگ کے اخر میں ڈایکڑ این بی ایف پشاور نے پرنسیپل صاحب کی کامیاب لوگ کی ایک کتاب بھی ادارے کی طر ف سے پیش کی کتب میلے میں این بی ایف کی طر ف سے عارف شا ہ اور محمد قیوم خان موجود ہنگے۔

متعلقہ عنوان :