رکن قومی اسمبلی غلام احمدبلورسے ڈسٹرکٹ ممبریوسی22شیررحمان کی قیادت میںمعززین علاقہ کی ملاقات

بدھ 29 مارچ 2017 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ایم این اے غلام احمدبلورسے ڈسٹرکٹ ممبریوسی22شیررحمان اوریوسی24کے ڈسٹرکٹ ممبرمیاںشمشیرخان کی قیادت میںاپنے معززین علاقہ کے ہمراہ پرانکی رہائشگاہ پرملاقات کی جسمیں علاقہ کے مسائل کے علاوہ سب سے بڑااہم مسئلہ شناختی کارڈکی بلاکنگ جوکہ نادراکی جانب سے یہاںکی عوام کے کارڈبلاک کیے ہیںاوروفدنے پرزورمطالبہ کیاہے کہ ہمارے بلاک شناختی کارڈجلدازجلدبحال کیے جائے کیونکہ یہاںکے لوگ تجارت کی غرض سے پنجاب اوردوردرزارعلاقہ جاتے ہیںاوران کوتکلیف کاسامناکرناپڑتاہے اورتمام کام میںرکاوٹ ہوتی ہے جس پرایم این اے غلام احمدبلورنے آنے والے وفدکے ارکان کواس بات کی یقین دہانی کرائی کہ یہ کام انشاء ا للهجلدازجلدپایاتکمیل تک مکمل کروںگاوفاقی حکومت سے پہلے بھی اس حوالے سے بات کی ہے اب جلدیہ کام ہوجائے گااورتمام بلاک کارڈزجلدبحال ہوجائے گے آخرمیںتمام معززین کاشکریہ اداکیااورامیددلائی کے آنے والے وقت میںتمام مسئلے جلدحل ہوجائے گے۔

متعلقہ عنوان :