صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے منصوبے سے غریب لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں مفت میسر ہوں گی، عوام کے بہتر استفادہ کی خاطر حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے ،بلدیاتی نمائندے صحت کارڈز کی تقسیم اور صحت کی دیگرسہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے شب و روز محنت کریں ،ان اقدامات کی بدولت صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکتی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک اور امداد باہمی محب الله خان کا انصاف گارڈ تقسیم سے خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک اور امداد باہمی محب الله خان نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے منصوبے سے غریب لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں مفت میسر ہوں گی اور صوبائی حکومت نے صحت انصاف کارڈز کو حقدار وں تک پہنچانے کیلئے بہتراقدامات اٹھائے ہیں، شعبہ صحت انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس سے عوام کے بہتر استفادہ کی خاطر حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے ،بلدیاتی نمائندوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ صحت کارڈز کی تقسیم اور صحت کی دیگرسہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے شب و روز محنت کریں کیونکہ یہ انسانیت کی حقیقی خدمت ہے اور ان اقدامات کی بدولت صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پی کی83-کی یونین کونسل گوڑہ میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر معززین علاقہ اور پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران بھی موجود تھے۔محب الله خان نے کہا کہ۔ محب الله خان نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد غریب لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے وہ اپنی تما م تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔حلقہ میں ترقیاتی کاموںکا ذکر کرتے ہوئے محب الله خان کا کہنا تھا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل سے عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :