خیبر پختونخوا حکومت کرپشن کیخلاف مثالی اقدام اٹھانے کے ساتھ ساتھ اداروں باالخصوص صحت اور تعلیم کو فعال بنانے پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے

تحریک انصاف نے اقتدار کو تجارت کا ذریعہ بنانے کی بجائے ملک میں کرپشن جیسے بنیادی مسئلے کے خاتمے کیلئے سیاسی بقاء کو پس پشت ڈال کر نہایت دلیری کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں جس کے نتیجے میں آج ملک کا بچہ بچہ کرپٹ مافیا کے خلاف ہوگیا ہے وزیرایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکا خیل کا عوامی اجتماع سے خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 21:39

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کرپشن کے خلاف مثالی اقدام اٹھانے کے ساتھ ساتھ اداروں باالخصوص صحت اور تعلیم کو فعال بنانے پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار کو تجارت کا ذریعہ بنانے کی بجائے ملک میں کرپشن جیسے بنیادی مسئلے کے خاتمے کیلئے سیاسی بقاء کو پس پشت ڈال کر نہایت دلیری کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں جس کے نتیجے میں آج ملک کا بچہ بچہ کرپٹ مافیا کے خلاف ہوگیا وہ بدھ کو نوشہرہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی طرف سے بھی پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کوبھرپور پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس کا اعتراف مخالفین بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے تمام وعدوں میں سرخرو ہو گئی ہے ۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے نام سے پہچا نے جانے والے سیاسی لٹیرے نئی صف بندیاں کررہے ہیں تاکہ عوام کو ایک بار پھر ورغلا کر اقتدارتک رسائی حاصل کرسکیں تاہم باشعور عوام ان کے تابوت میں آخری کیل گاڑنے کیلئے بے تابی سے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :