وفاقی حکومت کی سینئر بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھا ڑ بارے مشاورت ، یونس ڈھاگہ اور عظمت رانجھا سمیت کئی وفاقی سیکرٹریوں کے تبادلوں پر غور

بدھ 29 مارچ 2017 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء)وفاقی حکومت سینئر بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکرنے پر مشاورت کر رہی ہے،سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگہ اور سیکرٹری تجارت عظمت علی رانجھا سمیت کئی وفاقی سیکرٹریوں کے تبادلوں پر غور کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وفاقی بیوروکریسی میں تبادلوں پر مشاورت کررہا ہے ۔

6سے زائد وفاقی سیکرٹریوں کے تبادلوں کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگہ کو تبدیل کر کے سیکرٹری تجارت لگایا جا ئے گاجبکہ عظمت رانجھا سمیت دیگر کئی سیکرٹری تبدیل کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کا فیصلہ وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے ۔ یونس ڈھاگہ نے بطور سیکرٹری پانی وبجلی انتہائی اہم منصوبے شروع کروا کر ان کی تکمیل میں کردارادا کیا ہے اور ان کی خدمات کے پیش نظر انہیں غیر اہم وزارت کی بجائے اہم وزارت تجارت کا سیکرٹری لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور یہ احکامات وزیراعظم آئندہ چند روز میں جاری کر دیں گے ۔(آچ)