Live Updates

عمران خان فسادی اور انتشاری سوچ کے حامل شخص ہیں،قبضہ مافیا کے سوال پر جواب دینے کی بجائے طیش کھانا سراسر غلط ہے،اگر چوری نہیں کی توتلاشی دینے سے کیوں گھبراتے ہیں عمران خان میڈیا کے ساتھ بدتمیزی،بدتہذیبی اور بدسلوکی پر معافی مانگیں، پی ٹی آئی چیئر مین نے کارکنوں اور ساتھیوں کو یہ بدتہذیبی سکھائی، عمران سے جب بھی سوال کیا جاتا ہے تو وہ آئینی اداروں کی تضحیک پراترآتے ہیں

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی جانب سے صحافیوں سے بدسلوکی پرمذمتی بیان

بدھ 29 مارچ 2017 21:31

عمران خان فسادی اور انتشاری سوچ کے حامل شخص ہیں،قبضہ مافیا کے سوال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی جانب سے میڈیا سے بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان فسادی اور انتشاری سوچ کے حامل شخص ہیں،قبضہ مافیا کے سوال پر جواب دینے کی بجائے طیش کھانا سراسر غلط ہے،اگر چوری نہیں کی توتلاشی دینے سے کیوں گھبراتے ہیں عمران خان میڈیا کے ساتھ بدتمیزی،بدتہذیبی اور بدسلوکی پر معافی مانگیں، پی ٹی آئی چیئر مین نے کارکنوں اور ساتھیوں کو یہ بدتہذیبی سکھائی،جب عمران خان سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ آئینی اداروں کی تضحیک کرناشروع کر دیتے ہیں۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سے کوئی سوال کرے تو وہ رونا شروع کر دیتے ہیں، لوگوں کی زمینوں پر قبضے کے سوال کا جواب دیں، چوری نہیں کی تو تلاشی دیں، جب عمران خان سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ آئینی اداروں کی تضحیک کرباشروع کر دیتے ہیں، میڈیا نے جب آپکے قبضہ گروپ سے سوال کیا تو اس پر میڈیا نمائندوں کی تضحیک افسوس ناک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے ذمہ دار خود عمران خان ہیں، عمران خان ایک فسادی اور انتشاری سوچ کے حامل شخص ہیں،قبضہ مافیا کے سوال پر جواب دینے کی بجائے طیش کھانا سراسر غلط ہے،اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں گبھراتے ہیںً،عمران خان میڈیا کے ساتھ بدتمیزی،بدتہذیبی اور بدسلوکی پر معافی مانگیں،عمران خان نے اپنے کارکنوں اور ساتھیوں کو یہ بدتہذیبی سکھائی،ماضی میں بھی میڈیا پی ٹی آئی کی جانب سے بد تمیزی اور بدتہذیبی کا شکار ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ایک دفعہ پھر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران خان نے آج پھر عدلیہ کو متنازع بنانے کی مضموم کوشش کی ، پی ٹی آئی چیئر مین نے ساڑھے تین سال فسادی اور منفی سیاست کا سہارہ لیا اور اب باقی ڈیڑھ سال انکی قسمت میں رونا ہی ہے،2018میں رونے سے کام نہیں چلے گا عوام کو جواب دینا ہو گا۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم منتظر ہے کہ کبھی عمران خان کے پی کے کے لوگوں کے کسی منصوبے پر پریس کانفرنس کریں۔(رڈ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات