خیبرپختوںخواہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات

بہتر کارگردگی نہ دکھانے والے اساتذہ پر 19 کروڑ 84 لاکھ کے جرمانے، بہتر کارگردگی دکھانے والوں کو 15 کروڑ سے زائد کے انعامات

muhammad ali محمد علی بدھ 29 مارچ 2017 20:04

خیبرپختوںخواہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنانے کیلئے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2017ء) خیبرپختوںخواہ حکومت کی جانب سے کام چور اساتذہ پر کروڑوں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے بہتر کارگردگی نہ دکھانے والے اساتذہ پر 19 کروڑ 84 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ میرٹ پر پورا نہ اترنے اور کارگردگی میں بہتر نہ لانے والے اساتذہ کی بڑی تعداد کو نوکری سے برخاست بھی کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب بہتر کارگردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افذائی کیلئے انہیں 15 کروڑ سے زائد کے انعامات سے بھی نوازا گیا ہے۔