کوئٹہ ،ایف سی اور بم ڈسپو زل سکواڈ کی سبزل روڈ پر کارروائی، تخریب کا ری کا بڑا منصوبہ ناکام ،سڑک کنارے نصب بم برآمد کرلیا

بدھ 29 مارچ 2017 21:30

کوئٹہ ،ایف سی اور بم ڈسپو زل سکواڈ کی سبزل روڈ پر کارروائی، تخریب کا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) ایف سی اور بم ڈسپو زل اسکواڈ کی کوئٹہ میں کے علاقے سبزل روڈ پرکاروائی تخریب کا ری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کنارے نصب بم برآمد کرلیا تفصیلا ت کے مطابق بدھ کو سکیورٹی فوسز کو کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر قبر ستان کے قریب بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ایف سی اور بم ڈسپوز ل کو طلب کرلیا گیا ،بم دسپوز ل اسکواڈ نے 10سے 12کلو وزنی آئی ای ڈی کو نا کارہ بنا کرعلاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ آئی ای ڈی شہریوں اور سکول کے بچوں کو نشانہ بنا نے کی غرض سے نصب کی گئی تھ جسے بروقت برآمد کر کے نا کارہ بنا دیا گیا اور علاقے کو بڑے جانی نقصان سے بچا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :