صا ف و شفاف اور غیر جانب دار مردم شماری کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا ئیں،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

بدھ 29 مارچ 2017 21:30

صا ف و شفاف اور غیر جانب دار مردم شماری کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے مردم شماری کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ صفا ف و شفاف اور غیر جانب دار مردم شماری کے انعقاد کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا ئیں ،یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں مردم شماری کے عمل کا معا ئنہ کرتے ہوئے مردم شماری کندگان اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عا مر ریاض نے بد ھ کو کوئٹہ شہر میں اعلیٰ حکومتی افسران کے ہمراہ مردم شماری کے عمل کا جا ئزہ لیا اس مو قع پر انہیں مردم شماری سے متعلق بریفننگ بھی دی گئی ،کمانڈر سدرن کمانڈ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مردم شماری کرنے والی ٹیموں اور شہریو ں سے ملاقات بھی کی اور انہیں مردم شماری کی اہمیت اور اس کے فوائد سے آگا ہ کیا ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتہائی اہمیت کے حا مل اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برتے بغیر صاف و شفاف اور غیر جانب دار مردم شماری کو یقینی بنا یا جائے جبکہ انہوں نے شہریوں کو بھی یہ بات با ور کروائی کے سول و ملٹر ی ادارے اس عمل کو مکمل طورپر غیر جا نب دار بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدمات کر رہے ہیں ،اس موقع پر شہریوں نے مردم شماری کے عمل میں پا ک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو بھی سراہا،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بچوں میں پا کستانی پر چم اور تحا ئف بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :