آئی ٹی پروفیشنل بہن بھائیوں کو ملائیشیا کی معروف آئی ٹی کمپنی نے تربیتی کورس کی آفر کردی

تمام تر اخراجات ملائیشیا کی آئی ٹی کمپنی برداشت کرے گی

بدھ 29 مارچ 2017 21:25

آئی ٹی پروفیشنل بہن بھائیوں کو ملائیشیا کی معروف آئی ٹی کمپنی نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) اسلام آباد کے رہائشی دنیا کے کم عمر ترین آئی ٹی پروفشنلز چار بہن بھائیوں ثانیہ سیدین ، سبحان علی سیدین، انعام علی سیدین اور روما سیدین جنھوں نے آئی ٹی کی دنیا میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بھی روشن کیا ۔

ان کم عمر ترین آئی ٹی پروفشنلز کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ملائیشیا کی معروف آئی ٹی کمپنی ( Innovation Getthiss )نے 5 ماہ کے تربیتی کورس کی آفر کردی جس کے تمام تر اخراجات ملائیشیا کی آئی ٹی کمپنی (Getthiss) برداشت کرے گی۔اس سے قبل بھی ان کم عمر ترین آئی ٹی پروفشنلز چار بہن بھائیوں ثانیہ سیدین ، سبحان علی سیدین، انعام علی سیدین اور روما سیدین جنھوں نے آئی ٹی کی دنیا میں نمایاں کامیابی حاصل کی اوراس سے پہلے امریکہ ، جاپان ، انگلینڈ ،سنگاپور ،دبئی کے علاوہ کئی ممالک کا تربیتی دورہ کر چکے ہیں اور بہت سے اعزاز اپنے نام کیے۔

(جاری ہے)

جس پر ملک کی نامور سیاسی وسماجی شخصیات نے نہ صرف ان کے غیر معمولی ٹیلنٹ کو سراہا بلکہ انہیں اعلیٰ اعزاز و انعامات سے بھی نوازا ۔ملائیشیا کی آئی ٹی کمپنی Innovation Getthiss کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ZIAULLAH MIRZA کا کہنا ہے کہ ان ینگ آئی ٹی پروفشنلز نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس پر انہیں5 ماہ کے تربیتی کورس کی آفر کی ہے۔

اس کے ساتھ ان بچوں کا ملائیشا جانا ، رہائش ،کھانا کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے اخراجات Innovation Getthiss برداشت کرے گی اس پلیٹ فارم پر نہ صرف یہ ینگ آئی ٹی پروفشنلز اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے بلکہ ملائیشا کی نوجوان نسل کو بھی ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ان اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ینگ آئی ٹی پروفشنلزکو پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں۔

اگر ان کو مزید اس طرح کے مواقع فراہم کیے جائیں تو ان کے ٹیلنٹ سے کافی حد تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور یہ آئی ٹی کی دنیا میں کافی بہتری بھی لا سکتے ہیں اور اس نظام کو مزید ایڈوانس بھی بنا سکتے ہیں جس سے نہ صرف چند ممالک بلکہ پوری انسانیت فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔ اس تربیت کا مقصد ان ینگ آئی ٹی پروفشنلز کی غیر معمولی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔اور پاکستان کے ہر ٹیلنٹ کوہمیشہ سپورٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :