راولپنڈی ،ْٹریفک وارڈن گردن پر کیمیکل ڈور پھرنے سے زخمی

بدھ 29 مارچ 2017 21:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) راولپنڈی کے علاقے راول روڈ پر موٹرسائیکل سوار ٹریفک وارڈن ڈور کی تیز دھار کا شکار ہو گیا جس سے اس کی گردن زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈن حفیظ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں اٹکی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موٹر سائیکل سے نیچے گر گیا ،ْ امدادی کارکنوں نے حفیظ کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :