پاکستان اور اٹلی کا دو طرفہ تعلقات ،ْ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے موجودہ پارٹنرشپ کو مستحکم کرنیکی ضرورت ہے ،ْ سرتاج عزیز اور اٹلی کے سیکرٹری خارجہ کی گفتگو

بدھ 29 مارچ 2017 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان اور اٹلی نے دو طرفہ تعلقات ،ْ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے موجودہ پارٹنرشپ کو مستحکم کرنیکی ضرورت ہے ۔ بدھ کو یہ اتفاق رائے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹلی کے انڈر سیکرٹری خارجہ بینی دیتو ڈیلا ویدوواکے مابین بات چیت کے دوران پایا گیاجنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے دفتر خارجہ آمد پر اٹلی کے انڈر سیکرٹری خارجہ و بین الاقوامی تعاون کا خیر مقدم کیا۔دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے موجودہ پارٹنرشپ کو مستحکم کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے گزشتہ چار سال کے دوران انسداد دہشت گردی،اقتصادی ترقی اور جمہوری استحکام میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا قریبی دوست اور تجارتی و سرمایہ کار پارٹنر ہے۔مشیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں اٹلی کے تعاون کو سراہا۔مشیر خارجہ نے اٹلی کے انڈر سیکرٹری خارجہ کو علاقائی امن و سلامتی اور ہمسیہ ممالک کیساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے کے وزیر اعظم کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔دونوں فریقوں نے بات چیت کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اٹلی کے انڈر سیکرٹری نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے مثبت اقدامات کو تسلیم کیا۔

متعلقہ عنوان :