گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں اس سال ہم نے سندھ کو 32 سے 34 ارب روپیہ دیئے ہیں ،ْشاہد خاقان عباسی
سوئی نادرن اور سوئی سدرن میں اربوں روپیہ ماضی میں بھی لگتا رہا ہے ،ْ وزیر پٹرولیم قدرتی وسائل موجودہ حکومت میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریلوے کے نظام میں کافی بہتری لائے ہیں ،ْانٹرویو
بدھ 29 مارچ 2017 21:17
(جاری ہے)
وہ کمپنیاں سکیمیں بناتی ہیں جن پر انہیں ریٹرن ملتا ہے اور اس میں وفاقی حکومت کا کوئی پیسہ نہیں لگتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ریگولیٹرز پر قبضہ نہیں کر لیا تھا بلکہ اوگرا کے مسائل بھی 6 ہفتے میں ہی حل کر دئیے تھے کیونکہ ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ ملک بھی ترقی کرے۔ ایک ا ور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر تھا تاکہ فوری فیصلے کیے جا سکیں، ہمیں امید ہے کہ ان دو سالوں میں اس ڈھانچے کو اتنا بہتر بنا دیا جائے گا کہ مستقبل مین ان عدالتوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریلوے کے نظام میں کافی بہتری لائے ہیں جس کا اعتراف ان کے بدترین مخالف بھی کرتے ہیں کیونکہ وہ محنت کر رہے ہیں۔ماضی میں تیل کا ایک قطرہ بھی ٹرین پہ نہیں جا سکتا تھا کیونکہ اس کے لیے نہ تو بوگیاں تھیں اور نہ ہی انجن تھے لیکن حالیہ دور حکومت میں تیل کی ترسیل کا بڑا حصہ ٹرینوں پر ہی جاتا ہے۔ ریلوے کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹرینوں کی تعداد بھی بڑھی ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ محکمہ ریلوے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات ہر ٹرانسپورٹ سسٹم میں ہوتے ہیں اور ان حادثات پر ہمیں افسوس بھی ہے جنہیں کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خرابیاں دور کی جا رہی ہیں لیکن ان خرابیوں کو دور کرنے میں وقت تو لگتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.