سرحد پر باڑ لگانے سے افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی در اندازی روکنے میں مدد ملے گی ،ْپاکستان

بعض عناصر افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ،ْ نفیس زکریا

بدھ 29 مارچ 2017 21:17

سرحد پر باڑ لگانے سے افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی در اندازی روکنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان نے کہا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے سے افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی در اندازی روکنے میں مدد ملے گی ،ْبعض عناصر افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بعض عناصر افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک آرمی نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آپریشنز شروع کر رکھے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے مستحکم اور پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی فور سز کی بربریت اور بیگناہ کشمیریوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکا نوٹس لیں۔