مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں وفاق کے لئے خطرہ ہیں ،ْبلاول بھٹو زر داری

وفاق کو درپیش ظاہری یا خفیہ خطرات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 29 مارچ 2017 21:17

مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں وفاق کے لئے خطرہ ہیں ،ْبلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں وفاق کے لئے خطرہ ہیں ،ْ وفاق کو درپیش ظاہری یا خفیہ خطرات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف نی90 کی دہائی میں کیٹی بندراورتھرکول جیسے اہم منصوبے ختم کیے،وہ صرف پنجاب کے مخصوص حلقوں کوخوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،(ن )لیگ کو چند نشستوں کے لئے وفاق کونقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

حکومت کی جانب سے مخصوص علاقوں کے لئے 37 ارب کی97 گیس منصوبے منظورکیے گئے جبکہ یہ منصوبے وفاق پرکلہاڑی چلانے اورصوبوں میں پھوٹ ڈالنے کے مترادف ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق کے نئے گیس منصوبوں کوغیر قانونی قرار دینا بالکل درست ہے۔سندھ کی ادائیگی کے باوجود عمرکوٹ کو تاحال گیس فراہم نہیں کی گئی جبکہ لسانی نعرے لگانے والے صوبوں کے اتحاد کے لیے اب خطرہ بن گئے ہیں ،ْہم (ن) لیگ کو چند نشستوں کے لیے وفاق کونقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :