ملک کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے، میٹروبس سے نہیں ،ضمنی الیکشن میں لودھراں کے عوام سے کئے گئے کتنے وعدے پورے ہوئے،مزید اعلانات بھی سیاسی بیان ہیں

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان کالودھراں میں وزیراعلیٰ کی تقریر پر رد عمل

بدھ 29 مارچ 2017 21:12

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے گذشتہ روز لودھراں میں وزیراعلیٰ کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 19 کروڑ کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے میٹرو یا اورنج ٹرین سے نہیں مگر پنجاب کے حکمرانوں کو ہر جگہ صرف میٹرو کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

لودھراں کے عوام جانتے ہیں کہ گذشتہ سال لودھراں کے ضمنی الیکشن میں وزیراعظم نے لودھراں کیلئے جو اعلانات کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا،اور اب وزیراعلیٰ کی جانب سے ہونیوالے اعلانات بھی محض سیاسی بیان اور دھوکہ ہے۔لودھراں کے عوام نہ پہلے انکے دھوکے میں آئے تھے اور نہ اب آئیں گے۔وزیراعلیٰ کو یہ بھی معلوم نہیں کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے کپاس،گنا اور چاول کی فصل بری طرح متاثر ہورہی ہے مگر وزیراعلیٰ میٹرو کے قصیدے بیان کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار سیف اللہ خان سدوزئی نے کہا کہ انتخابات قریب آتے ہی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے پورے ملک کے دورے شروع کردئے ہیں،اور بے تحاشا فنڈز اور منصوبہ جات کے اعلانات کئے جارہے ہیں تاکہ یہ منصوبے الیکشن سے قبل مکمل نہ ہوں اور عوام کو کہا جائے کہ ہمیں دوبارہ اقتدار میں لائیں تاکہ یہ تمام منصوبے ہم مکمل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے عوام پانامہ کے چوروں کو پہچان چکے ہیں،ان کے اقتدار کے دن گنے جاچکے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ ظالم حکمران اقتدار چھوڑنے کے بعد ماڈل ٹا?ن میں عوام پر گولیاں چلانے اور14 بے گناہوں کو شہید کرنے کے جرم میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :