امیر جماعت اسلامی (کل ) سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گے

بدھ 29 مارچ 2017 21:12

امیر جماعت اسلامی (کل ) سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کا ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کل 30مارچ سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گے،سراج الحق ملتان ،رحیم یارخان اور بہاولپور میں عوامی جلسوں اورتقریبات سے خطاب کریں گے،جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کنورصدیق کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق آج 30مارچ بروز جمعرات بوقت 6:30بجے شام گرائونڈ سکول بلاک نمبر1 عیدگاہ چوک رحیم یارخان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ کل 31مارچ بروز جمعة المبارک بوقت 04:30بجے شام سراج الحق ہاکی گراونڈ بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،یکم اپریل بروز ہفتہ کو امیرجماعت اسلامی دن گیارہ بجے تحصیل بار شجاع آباد ضلع ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،اور اسی دن وہ مقامی کاٹن فیکٹری جلال پور پیروالا روڈ شجاع آباد میں عوامی استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :