وفاقی حکومت کا4 جی موبائل نیٹ ورک کا نیا اسپیکٹرم نیلام کرنےکا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے4جی لائسنس کی نیلامی کی منظوری دی تھی،پی ٹی اے1800میگاہرٹزفریکیوئنسی کا4 جی کالائسنس فروخت کرے گی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 مارچ 2017 19:43

وفاقی حکومت کا4 جی موبائل نیٹ ورک کا نیا اسپیکٹرم نیلام کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ2017ء) : حکومت نے4 جی موبائل نیٹ ورک کا نیا اسپیکٹرم نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا،وفاقی کابینہ نے 4 جی لائسنس کی نیلامی کی منظوری دی تھی،وفاقی کابینہ نے نئے اسپیکٹرم کی بنیادی قیمت295 ملین ڈالر مقررکرنے کی بھی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے 1800 میگا ہرٹز فریکیوئنسی کا 4 جی کا لائسنس فروخت کرے گی۔ حکام کاکہناہے کہ فور جی کی نئی نیلامی پر2014 اور2016 کی نیلامی کے قواعد و ضوابط کا اطلاق ہو گا۔ جبکہ فورجی موبائل نیٹ ورک کا نیااسپیکٹرم موجودہ مالی سال میں نیلام کیا جائیگا۔ حکام کا مزید کہناہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو باقاعدہ پالیسی ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :