اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

بدھ 29 مارچ 2017 20:51

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت عدالتی افسران،وکلاء تنظیموں کے نمائندوں ، لاہور ہائی کورٹ بار لے صدر سمیت بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور سرکاری افسران کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے نومنتخب صدر سید زاہد عباس بخاری ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری رائے اقرار حسین سمیت تمام عہدیداران کی تقریب حلف برداری مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔

جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ بیدار بخت،،اینٹی کرپشن فیصل آباد کے جج صفدر سلیم شاہد،ضلع کی تینوں تحصیلوں کے ایڈیشنل سیشن ججز،سینئر سول جج اور سول ججز،ممبر پاکستان بار کونسل میاں محمد شفیق بھنڈارہ،ایڈووکیٹ ،ممبران پنجاب بار کونسل اختر حسین بھٹی ایڈووکیٹ،سید علی ریاض کرمانی ایڈووکیٹ،مہر قطب الدین ایڈووکیٹ اور راؤ رحمان ایڈووکیٹ،صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن چودھری ذوالفقار،خانیوال،ساہیوال،پاکپتن،عارف والہ،چیچہ وطنی پتوکی،سمندری،تاندلیانوالہ،دیپالپور اور رینالہ خورد کی بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ صائمہ احد ،چیئرمین ضلع کونسل اوکاڑہ ملک علی قادر عباس،سپرنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نور حسن بگھیلاسمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کے لئے بار اور بینچ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔مقدمات کو التواء میں رکھنے کی بجائے ان کو فیصلہ جات کے مراحل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے تمام نو منتخب عہدیداروں سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ بیدار بخت نے حلف لیا۔بعد ازاں مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل چودھری ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری کی اس بڑی تقریب کے حوالے سے پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔