فیصل آباد،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف سٹی کلاتھ بورڈ کا یکم اپریل کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

بدھ 29 مارچ 2017 20:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوںکے خلاف سٹی کلاتھ بورڈ نے ہفتہ یکم اپریل شام 4بجے کارخانہ بازار سے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلہ میں سٹی کلاتھ بورڈ فیصل آباد کے ہیڈ آفس میں ایمرجنسی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر شیخ امجد عقیل نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سٹی کلاتھ بورڈ عباس حیدر شیخ نے کہا کہ تاجر برادری کسی طرح بھی نبی پاک ? کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتی ‘ بعض شر پسند عناصر مسلمانوں کے جذبات مجروع کرنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں‘ انہوں نے کہاکہ توہین رسالت سے بڑی کوئی دہشت گردی نہیں،گستاخ بلاگرزبدترین فسادی ہیں انکے خلاف آپریشن ردالفًسادکے تحت بے رحمانہ کاروائی کی جائے، اسلام دشمن قوتوں نے آزادی اظہار کو گستاخانہ کلچر پھیلانے کا ہتھیار بنالیا ہے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح نہیں کرنے دیا جائے گا،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوںکوقانونی طورپرانجام تک پہنچانے کیلئے آخری حدتک جائیں گے،حکومتگستاخ بلاگرز کو انٹر پول کے ذریعے ملک میں واپس لائے ناموس رسالت پر حملہ مسلمانوں کے ایمان ونظریات پر حملہ ہے،گستاخ بلاگرز کوبیرون ملک بھگانے والے سہولت کاروں کو بھی عدالت کے کٹہرے میںلایاجائے،ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے پوری امت متحد ہے،اسلامی ممالک کے سفرائ کا توہین رسالت کیخلاف قانون سازی کیلئے اقوام متحدہ سے مطالبہ پوری مسلم اٴْمّہ کے جذبات کی ترجمانی کرتاہے‘ انہوں نے تاجربرادری پر زور دیا کہ وہ ہفتہ یکم اپریل شام 4بجے کارخانہ بازار سے نکلنے والی احتجاجی ریلی جوق در جوق شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :