اینٹی نارکوٹکس فورس نے عوامی شکایات کیلئے رسائی نمبر 1415 فعال کر دیا

بدھ 29 مارچ 2017 20:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے عوامی شکایات کے لئے رسائی نمبر 1415 فعال کر دیا ۔اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان منشیات کے خلاف فرائض انجام دینے والا پاکستان کا کلیدی ادارہ ہے، جو معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے عوامی شکایات کے اندراج اور عوام الناس کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے رسائی نمبر 1415 فعال کردیا گیا ہے ،جو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ اس عوامی نمبر پر منشیات فروشی، اسمگلنگ اور منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ شکایت کنندہ کا نام اورذاتی کوائف صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔