وزیراعلیٰ سندھ نے 600نئی انٹرا سٹی بسوں کا منصوبہ منظور کرلیا

بدھ 29 مارچ 2017 20:49

وزیراعلیٰ سندھ نے 600نئی انٹرا سٹی بسوں کا منصوبہ منظور کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انٹرا سٹی کے لیے 600 نئی بسوں کا منصوبہ منظور کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کو 30 فیصد کریڈٹ رسک گارنٹی بھی دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز منگل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں مواصلات و ماس ٹرانزٹ کے وزیر ناصر حسین شاہ، ، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ محمد وسیم، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔سندھ کے مواصلات و ماس ٹرانزٹ کے وزیر ناصر حسین شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 8ہزار نئی بسوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھاکہ کراچی کی نئی بسوں کی انشورنس سندھ انشورنس کمپنی کرے گی ،دوسری کمپنیاں اس حوالے سے تیار نہیں۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے اورگرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ پر بھی کام بھرپورانداز میں جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بتایا گیا کہ بلیو لائن بسیں سہراب گوٹھ سے گرومندر تک چلیں گی۔

یہ منصوبہ 12 کلومیٹر وسیع 9 اسٹیشن پر مشتمل ہوگا، جس میں تقریباً 3 لاکھ 57 ہزار مسافر روزانہ سفرکریں گے۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بسوں کی کمی کے باعث شہری پرانی بسوں کی چھتوں پر سفر کرتے ہیں،جن کی حالت زار دیکھتے ہوئیبہتربسیں چلانابہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت انٹراسٹی بسوں کیٹرانسپورٹرزکوامدادکی مدمیں مالی معاونت کریگی،انہیں 30 فیصد کریڈٹ رسک گارنٹی بھی دے گی جس میں 15 فیصد ٹرانسپورٹر اور 15 فیصد سندھ حکومت سود سے پاک قرضہ ادا کرے گی۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بسوں کے منصوبوں کو جلد شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب شہرکی سڑکیں،انڈرپاسزاورفلائی اوور پرکام تیزی سیجاری ہے، کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :